سعودی عرب میں ریڈسی فلم فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا جس میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے ستاروں کے ساتھ ساتھ عرب عرب فلم نگری کے اداکار بھی شریک تھے جبکہ لیجنڈ بھارتی اداکار عامر خان اور برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ کو ریڈسی ایوارڈ سے نوازا گیا ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شریک عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عامر خان نے کہا کہ میں، شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ قبل اس پر بات کرچکے ہیں اور اب ہمیں بس ایک مناسب اور اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔ جدہ میں ریڈسی فلم فیسٹول کے چوتھے ایڈیشن کی رنگارنگ تقریب میں اداکاروں کے علاوہ فلم ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز بھی شریک تھے جبکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی دیگر اہم شخصیات بھی فلم فیسٹول کی تقریب کا حصہ تھیں اس موقعہ پر بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو فلم دنگل اور گجنی کے حوالے سے ریڈسی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ کو فلم کوائٹ پلیس اور اوپین ہائمر میں شاندار اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا.عامر خان نے عالمی فنکاروں کو یکجا کرنے میں فیسٹیول کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا سینما میری زندگی کا سب سے بڑا شوق رہا ہے اور دنیا بھر کے اہم ترین فنکاروں کے درمیان ہونا فخر کی بات ہے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پلیٹ فارم سے یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لیے بہت عزت کی بات ہے.ریڈسی فلم امریکی اداکارہ ایوا لونگوریا، امریکی اداکار اینڈریو گارفیلڈ اور انڈین ایکٹر رنبیر کپور خصوصی طور پر شریک ہوئے