عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

عماد وسیم کے بعد قومی کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ سوچ بچار کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا. بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی باعث اعزاز ہے. بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، اب نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔ جمعہ کوآل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ فاسٹ باؤلر محمدعامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ عماد وسیم کی طرح محمد عامر نے بھی ملک کی نمائندگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں