پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طیارے کی بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقلی

=طیارے کودس ویلرز ٹرک، چالیس ویلرز ٹریلر پررکھ کر حیدآباد منتقل کیاجارہاہے۔طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کا ملکی تاریخ کا یہ پہلا آپریشن ہے۔نجی ٹرانسپورٹ کمپنی ناکارہ جہاز کوموٹر وے کےذریعےمنتقل کررہی ہے۔تین سو پچاس سیٹر بوئنگ سات سو سینتیس کراچی ایئرپورٹ کےیارڈ میں ناکارہ کھڑا تھا۔۔جہاز کو تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔۔ہوائی جہاز کے پر،انجن اور ٹائرز الگ کردیےگئےہیں.طیارے کی لمبائی 110 فٹ اور وزن 40 ٹن ہے، یہ ناکارہ جہاز بوئنگ 737 ہے جس میں 240 لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے۔طیارے کو رات گئے ائیرپورٹ سے سپرہائی وے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق طیارے کی منتقلی کے دوران موٹروے کو بلاک نہیں کیا جائے گا، طیارے کو منتقل کرنے کیلئے گاڑی سڑک کے کنارے چلائی جائے گی، اس دوران سول ایوی ایشن اور نجی کمپنی سمیت ٹرانسپورٹر کا عملہ موجود رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں