کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ ، خاتون سمیت24 افراد جاں بحق

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 22 افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کی روانگی سے نصف گھنٹہ قبل ٹکٹ گھر کے قریب زوردار دھماکا ہوا ۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا. دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ 25 افراد کی لاشیں سول ہسپتال لائی گئی ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔۔ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے بتایا کہ بظاہر لگ رہا ہے دھماکا خودکش تھا، دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے.ریلوے حکام نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئیں ۔ دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے. طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں