اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد.اداکارہ تھانے پہنچ گئیں

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ اسٹیج اداکارہ نرگس نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروا دیاجس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کرد ی ہے ایف آئی آر میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات درج کی گئی. ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم ماجد بشیر فارم ہاؤس، نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ کی جانب سے شوہر کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ دائر کروانے کے بعد پولیس نے ملزم ماجد بشیر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ نرگس بھائی خرم بھٹی کا کہنا ہے کہانسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔معروف اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کر لی تھی انسپکٹر ماجد بشیر نے آج میری بہن پر اس قدر تشدد کیا ہے کہ اسکی حالت خراب ہوگئی ہے.شادی کے بعد اداکارہ نرگس نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور وہ پچھلے کچھ سے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں