اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے درج مقدمہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا.انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا. دیگر ملزمان راجہ راشد حفیظ، واثق قیوم، راجہ خرم نواز، فیصل جاوید، عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے۔حکم نامے کے مطابق علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے، تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلاء سردار مصروف، مرتضی طوری، زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے مسترد کر دی۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دئے۔ کیس کی مزید سماعت اٹھائیس نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.حکم نامے کے مطابق تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں، کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں