مارکیٹ رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 کا سلِم یا ایئر ورژن لانچ ہونے والا ہے۔معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کمپنی جلد ہی دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون آئی فون 17 ایئر لانچ کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے .آئی فون 17 کو دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بنانے کے لیے اس کی موٹائی صرف 6 ملی میٹر رکھی جائے گی.اس طرح یہ فون اب تک کے سب سے پتلے آئی فون 6 کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا جس کی موٹائی 6.9 ملی میٹر ہے۔آئی فون 17 ایئر کے بارے میں ابھی بہت کم تفصیلات سامنے آئی ہیں لیکن اس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں 6.6 انچ کا ڈسپلے ہو گا جو ایلومینیم چیسس کے اندر موجود ہو گا، ممکنہ طور پر ایپل انٹیلی جنس کو سپورٹ کرنے والا A19 ایس او سی ہو گا، 8GB ریم، ایک سنگل 48MP بیک کیمرہ، فیس آئی ڈی کی سپورٹ کے ساتھ 24MP کا فرنٹ کیمرہ اور ایپل کا ڈیزائن کردہ 5G موڈیم ہو گا۔