بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نےشادی کے 29 سال بعد 19 نومبر کو شوہر سےعلیحدگی کا اعلان کردیا جس کے بعد گلوکار کی جانب سے انتہائی جذباتی ردعمل سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔بیان میں کہا گیا سائرہ بانو نے یہ فیصلہ تعلقات میں خرابی کی وجہ سے کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجود جوڑے کے درمیان تلخی اور مشکلات کی وجہ سے بہت زیادہ فاصلہ پیدا ہوگیا تھا جسے دونوں ختم کرنے سے قاصر رہے۔اے آر رحمان کےایکس اکاؤنٹ سےپیغام جاری کیا گیاجس میں لکھا تھا ‘ہم نےشادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہرچیزکا اختتام ہےجو کسی نےنہیں دیکھا،ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے.’اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے،ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ اداکرتےہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا’.واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی. ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کرائی تھی۔