آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز سیکیورٹی رسک قرار

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹس کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔اس سلسلے میں نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق اے آئی سے حساس معلومات جیسا کہ کاروباری حکمت عملی یا ذاتی گفتگو لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس کا پیشہ ورانہ اور ذاتی کاموں میں استعمال بڑھ گیا ہے اور ٹولز پیداواری صلاحیت اور انگیجمنٹ کیلئے جدید حل پیش کرتے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز کے ساتھ ڈیٹا ایکسپوزر کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ بات چیت میں اکثر حساس معلومات شامل ہوتی ہیں، حساس معلومات جیساکہ کاروباری حکمت عملی یا ذاتی گفتگو لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کے سائبر خطرات سے بچنے کیلئے مضبوط فریم ورک کی ضرورت ہے۔صارفین اے آئی چیٹ بوٹس میں حساس ڈیٹا کا اندراج کرنے سے گریز کریں۔سائبر کرمنلز چیٹ بوٹ کی شکل میں فشنگ کی تکنیک بھی استعمال کرتے ہیں.ایسی تکنیک سے صارفین کو دھوکے سے خفیہ معلومات افشاں کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق باقاعدگی سے سسٹم سیکورٹی سکین کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے صارفین اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے دوران چیٹ سیونگ فیچرز غیر فعال کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں