آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں13رنز شکست دیتے ہوئے تین میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کردی.سڈنی میں کھیلے جا نے والے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 148 رنزہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا سکی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔قومی ٹیم کی جانب سے صرف عثمان خان اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی ۔اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا۔پاکستان کو اننگز کے پہلے دو اوورز مہنگے پڑے لیکن حارث رؤف نے 52 کے مجموعے پر پہلے جیک فریسر اور پھر کینگروز کپتان جوس انگلس کو پویلین بھیج دیا.عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو 32 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔ ایرون ہارڈی 28 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے۔مقررہ 20 اووز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔جبکہ جوابی بیٹینگ میں قومی ٹیم کے کپتان 16 ، بابراعظم 3 ، صاحبزادہ فرحان 5 ، سلمان آغا صفر ، عباس آفریدی 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔یاد رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2 صفر کی سبقت حاصل ہے۔