آسٹریلیا بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی بل کو منظور کرنے والا پہلا ملک بن گیا آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا جس کے تحت اب آسٹریلیا میں سولہ سال سے کم عمر کے بچوں پر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے گی۔ دنیا کے پہلے قانون کو حتمی شکل دینے کا اختیار سینیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اس بل کی حمایت کی جس کے تحت ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ، ریڈٹ، ایکس اور انسٹاگرام سمیت کئی پلیٹ فارمز پر اگر چھوٹے بچوں کے اکاؤنٹس پائے گئے تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پچاس ملین آسٹریلوی ڈالر یعنی تینتیس ملین امریکی ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس قانون کے حق میں ایک سو دو اور مخالفت میں تیرہ ووٹ پڑے۔