آسٹریلیانے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی اورسیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا .کپتان محمد رضوان اورنسیم شاہ کوآرام دیاگیا۔ پاکستان ایک سوسترہ رنز پرڈھیرہوئی۔ آسٹریلیا نےگیارہ اعشاریہ دواوورز میں تین وکٹ پرہدف پوراکرلیا۔ مارکس اسٹونیز نے ستائیس بالز پراکسٹھ رنزبنائے۔بولیریو اوول ہوبارٹ میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کاٹاس پاکستان کے قائم مقام کپتان سلمان علی آغا نے جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم انیس اوورزکی مہمان ثابت ہوئی۔ بابراعظم اکتالیس، حسیب اللہ چوبیس، شاہین شاہ سولہ اور عرفان خان دس رنزہی ڈبل فیگرمیں اسکور کرسکے۔ آسٹریلیاکے ایرون ہارڈی نے تین، اسپنسرجونسن اورایڈم زمپانے دو، دو اورزیویئربارٹلٹ اورنیتھن ایلس نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے ایک سواٹھارہ رنز کاہدف بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ کپتان جوش انگلس ستائیس،میکگرک اٹھارہ اورمیتھیوشارٹ دورنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ پلیئر آف میچ مارکس اسٹونیز ستائیس گیندوں پرطوفانی اکسٹھ رنز پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں سے بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین شاہ نے تین اوورزمیں تینتالیس رنزدےکرایک وکٹ لی۔ اسپنسرجونسن کوآٹھ وکٹیں لینے پرسیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔