ڈائریکٹر کلائمٹ ایکشن سینٹر یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اسموگ اور فضائی آلودگی ملک کی آبادی کو بری طرح متاثر کررہ ہے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ملک میں فضائی آلودگی کے باعث سالانہ ایک لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں آلودگی کی وجہ سے پاکستانیوں کی اوسط عمر چار سال کم ہوگئی ہے ان کا کہنا تھا پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیاں بھی اسموگ کی وجہ بن رہی ہیں ۔ پیٹرول گاڑیوں میں جلتا ہے جس کی وجہ سے کراچی ساٹھ اورلاہور اسی فیصد متاثر ہے ۔عارضی گرین لاک ڈاؤن ملک کے فضائی آلودگی کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی ہے ۔ ڈائریکٹرکلائمٹ ایکشن سینٹر نے مزید کہا اسموگ کی شدت میں کمی کے لیے الیکٹرک کاروں کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے