سول نافرمانی کے لیے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے.گنڈا پور

وزیراعلیٰ کے پی کا کہناہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی. ان کے احکامات آئیں گے پھر اس پرعمل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہاڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا. مجھےکہا گیا کہ میری ی کلیئرنس نہیں ہے میں صوبے کانمائندہ ہوں مجھےکلیئرنس کی ضرورت نہیں.واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کل عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے مگر انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ دریں اثنا، پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی مین گنڈا پور کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ علی مین گنڈا پور کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم دے دیا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں