اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی آج بھی کمرہ عدالت پیش نہ ہوئیں۔وکیل عثمان ریاض گل کی جانب سےبشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی۔ عدالت نے عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔اسپیشل جج سنٹرل نے کہا کہ بشریٰ بی بی اگر پیش نہیں ہوتیں تو کیوں نہ شورٹی بانڈ ضبط کر لیے جائیں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت نو دسمبر تک ملتوی کردی۔دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کےجمعہ تک ملتوی کردی گئی۔بشری بی بی اج بھی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل پیش نہ ہوئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیانات آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکے۔