باجوہ نے بشریٰ بی بی کے بیان کو سو فیصد جھوٹ قرار دے دیا

سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کو سو فیصد جھوٹ قرار دے دیا۔ سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں خانہ کعبہ جاکر یہ بات کرنے کو تیار ہوں کہ جو بشریٰ بی بی کی جانب سے بات کی گئی وہ بالکل جھوٹ ہے، دورے کے بعد ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں، بشریٰ بی بی نے جھوٹی بات کی ہے.انہوں نے کہا کہ یہ جو ننگے پاؤں مدینہ جانے والی بات کی گئی اس کے بعد ان کو تحائف ملے، ہار اور گھڑیاں ملیں، بلکہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی بھی مدینہ میں ہوئی تھی جو اس ننگے پاؤں چلنے کے بعد ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں