بشرٰیٰ بی بی نے عمرا ن خان کی حکومت سے بیدخلی کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹہرا دیا

ایک تازہ وڈیو پیغام میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور سعودی عرب سے واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے.پاکستان تحریک انصاف کے یوٹیوب چینل سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اُٹھا کر لائے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے ہو۔شریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ یہ باتیں بانی پی ٹی آئی نے کبھی سرعام نہیں کیں، اگر یہ باتیں غلط ہوں تو سابق آرمی چیف سے اور ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے کیونکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہ باتیں کسی نے بتائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں