امریکی حکومت نے شامی باغیوں سے جامع حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی گروپ حیات التحریر سے رابطہ کرکے شام میں ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں اور ترکیہ کے ذریعے کیے گئے رابطے میں بائیڈن انتظامیہ نے شامی حکام سے کہا ہے کہ خودکار قیادت سنبھالنے کے بجائے جامع عمل کے ذریعے عبوری حکومت قائم کی جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپیٹل ہل کے کچھ قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ شام اور خاص کر حیات التحریر پر لگائی گئی پابندیاں اٹھائی جائیں کیونکہ یہ حالات کی بحالی میں رکاوٹ ہوں گی