وعدہ خلافی پر بلاول بھٹو شہباز شریف سے ناراض

میئر کراچی اور ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیاگیا.مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بات ہوئی تھی کہ جوڈیشل کمیشن میں پیپلز پارٹی کے 2 نمائندے ہوں گے تاہم اس کی وعدہ خلافی کی گئی جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا نام واپس لیا اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ناراض ہیں۔حکومت کے ساتھ پیپلزپارٹی کے مستقبل کا فیصلہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی بلاول بھٹو وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں سے کہیں کہیں مایوسی ہوتی ہے، حکومت کو بارہا کہا کہ کراچی کے لیے اسپیشل ڈیولپمنٹ پیکیج وزیراعظم کو دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں