بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوگیا. پہلی مرتبہ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی پاکستانی روپے میں ایک بٹ کوائن کی قیمت دو کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے.ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد چار ہفتوں میں اس کی قیمت میں تقریبا پینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔بٹ کوائن کو جب دوہزار نو میں متعارف کرایا گیا تو اس وقت اس کی قیمت صفر تھی. چھبیس اکتوبر دوہزار دس کو اس کی قیمت صفر اعشایہ ایک صفر ڈالر سے بڑھ کر صفر اعشاریہ دو صفر ڈالر ہو گئی۔ دوہزار گیارہ میں بن کوائن ایک ڈالر سے بڑھنا شروع ہوا اور آٹھ جون، دوہزار گیارہ میں انتیس اعشاریہ چھ صفر کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ رواں سال سات نومبر کو بٹ کو ائن کی قیمت چھتر ہزار نوسو ننانوے ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچی دس نومبر کو بٹ کوائن نے ایک اور سنگ میل عبور کیااس دن بٹ کوائن نے اسی ہزار ڈالر کی حد عبور کر لی