ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہوتے ہی بٹ کوائن کی اونچی اڑان جاری ہے .ایک بٹ کوائن کی قیمت نوے ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے. سرمایہ کار پُر امید ہیں کہ ٹرمپ کی انتظامیہ کرپٹو کرنسی کی صنعت کو سپورٹ کرے گی. جس سے مانگ اور قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کا انڈیکس صفر اعشاریہ صفر سات فیصد بڑھ کر ایک سو پانچ اعشاریہ چار نو ہوگیا ہے، جو تین جولائی کے بعد سے اس کا بلند ترین مقام ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔جس کی بڑی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ صدارتی انتخابات میں جیت ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتتے ہی بٹ کوائن کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں جس دن ٹرمپ انتخاب جیتے اس دن بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔