امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے بھی ایک نئی تاریخی بلندی کو چھو لیا۔ترمپ کی جیت پر کرپٹو مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی اور بٹ کوائن ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اورکرپٹو سرمایہ کاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی فتح کا جشن منایا۔ٹرمپ کی جیت کی خبروں پر پندرہ دن میں ایک بٹ کوائن چونسٹھ ہزار سے بڑھ کر پچھترہزار ڈالر کا ہوگیا سرمایہ کاروں کو توقع تھی کہ بٹ کوائن کی تجارت اس وقت تک تیز رہے گی جب تک کہ واضح فاتح کا اعلان نہیں کیا جاتا، نائب صدر کملا ہیرس کی جیت سے بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کا خطرہ متوقع تھا تاجروں نے ٹرمپ کی جیت کی صورت میں قیمت میں اضافے کا اندازہ لگایا تھا۔