ماہرہ خان کے لئے برطانوی پارلیمنٹ کا ایوارڈ

اداکارہ ماہرہ خان کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کام کو تسلیم کرتے ہوئے برطانیہ کی پارلیمنٹ نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا .ماہرہ خان کو ایوارڈ دینے کی تقریب برطانیہ کے ایوان زیریں (ہائوس آف کامنز) کے چیمبر میں منعقد ہوئی، تقریب کی میزبانی پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کی جب کہ تقریب میں مختلف پارٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔اداکارہ ماہرہ خان نے ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خدمات کے اعتراف کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا،ماہرہ خان نے بطور اداکارہ پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح انہیں نے صنفی تفریق کا سامنا بھی کیا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا مقام بنا کر دکھایا۔ ماہرہ خان ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں