براڈ کاسٹرز کا آئی سی سی سےچیمپئنز ٹرافی شیڈول کےفوری اعلان کا مطالبہ

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کو 2027 تک کے میڈیا رائٹس 3 ارب ڈالرز میں دیے تھے اور آئی سی سی نے یقین دلایا تھا کہ اس سرکل میں پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے. بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ براڈ کاسٹرز کو سب سے زیادہ کمائی پاک بھارت میچز سے ہی ہونا تھی۔برادکاسٹرز کا کہنا ہے کہ شیڈول نہ آنے سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے .بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے، دونوں جانب سے پیدا ہونے والی اس صورتحال آئی سی سی کو بحرانی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں