بشریٰ بی بی نے ڈی چوک سے جانے کی وجہ بتادی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک سے جانے کی وجہ بتادی چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں ۔چارسدہ میں بشریٰ بی بی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے تاج الدین کے گھر گئیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھی .مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھامیں ساڑھے بارہ بجے ڈی چوک پر اپنی گاڑی میں اکیلی تھی.بشریٰ بی بی نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے. وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھے۔ میں وہاں سے نہیں گئی کیونکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےہٹنے کا نہیں کہا تھا بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو لوگ ڈی چوک پر روڈ خالی کرارہے تھے وہ بھی گواہ ہیں.سمجھ نہیں آتا کہ لوگ کیوں جھوٹ بول رہے تھے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی. سابق وزیرِ اعظم کی اہلیہ نے کہا کہ جب میں وہاں سے نہیں جا رہی تھی تو سیدھی میری گاڑی پر فائرنگ ہوئی، باقی قافلہ بعد میں آیا۔اس موقع پر بشریٰ بی بی نے تاج الدین کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے کا چیک بھی دیا اور زاہد آباد میں شہید تاج الدین کے نام سے گرلز ہائی اسکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں