بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے مطابق ڈی چوک میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی.جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی بانیٔ پی ٹی آئی کریں گے۔ مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا۔مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی نہ ہی شرکت کی ۔بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا، بشریٰ بی بی غصے میں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں۔ مریم ریاض وٹو نے کہا تھا کہ کل کی پریس کانفرنس کا بشریٰ بی بی کو بتایا نہیں گیا، انہوں نے پریس کانفرنس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔