بشریٰ بی بی قافلے میں موجود.رات قافلے کے ساتھ موٹر وے پر گزاری

تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے سب سے بڑے قافلے کا حصہ ہیں.رات گئے بشریٰ بی بی شریٰ بی بی کی کنٹینرز پر آمدہوئی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ہمراہ ورکرز کا حوصلہ بڑھایا.قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے پی ٹی آئی قافلے کا حصہ ہیں۔سماجی رابطے کی وہب سائٹ ایکس پوسٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے سب سے بڑے قافلے کا حصہ ہیں، قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور سے روانہ ہو چکا ہے، بشریٰ بی بی ورکرز کے شانہ بشانہ عمران خان کے اہداف کے حصول کے لیے اسلام آباد جا رہی ہیں۔بشریٰ بی کا کہنا ہے کہ وہ قافلے میں اس تاثر کو دور کرنے کے لئے شامل ہوئی ہیں کہ عمران خان کے اہل خانہ احتجاج میں شامل نہیں ہوتے .

اپنا تبصرہ لکھیں