بشریٰ بی بی کی 24 نومبر کے احتجاج کے لئے پارٹی کو سخت ہدایات

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پارٹی رہنمائوں کو ہدایات کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔ بارہ منٹ سے زا ئد آڈیو میں بشرہ بی بی نے ارکان کو کھری کھری سنائیں ہیں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ س بار فائنل راونڈ ہے کوئی بہانہ نہیں چلے گا. ان کا کہنا تھا کہ ہر رکن اسمبلی کو اپنے علاوہ متبادل کا بھی اعلان کرنا ہو گا کوئی نہیں ہے گا کہ اسے بانی کا پیغام نہیں ملا آپ سب رہنمائوں کو گاڑیوں کی ویڈیو بنانی ہے. جس میں عام عوام بھی نظر آئیں. احتجاج میں صرف ورکرز نہیں عوام کو بھی لے کر پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم کے مطابق اکثر ارکان اسمبلی خود ہی ڈی سی اے سی کو کال کر کے اپنی گرفتاری کا کہہ دیتے ہیں . جو بانی کی کال کے مطابق اس فائنل راونڈ میں پیچھے رہے گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا .انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے دوران انٹرنیٹ بند ہونے پر ہمیں متبادل بندوبست کرنا ہو گا. سوشل میڈیا اور یوٹیوبرز قافلوں کی ویڈیو ساتھ ساتھ شیئر کریں۔لیک آڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ احتجاج کے دن ہر ایم این اے، ایم پی اے مرکزی جلوس میں شامل ہونے سے پہلے اپنے انفرادی جلوس کی ویڈیو بنائے گا.کسی کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہو گی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا۔احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کے پر امن احتجاج کے لیے پورا لائحہ عمل بشریٰ بی بی کو دے رکھا ہے۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ پارٹی کی گراس روٹ لیول تک لائحہ عمل پہنچ چکا ہے اور جو جو عمران خان نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے کہا تھا، حرف بہ حرف باہر پہنچ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں