احتجاج میں شامل افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ فیصلہ

حکومت نے 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی.وزارت داخلہ نے راولپنڈی اوراسلام آباد میں سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جبکہ احتجاج میں شامل افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ نے کہا کہ احتجاج کے دوران شر پسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلہ منسوخ کرنے کے فیصلہ بھی زیر غور ہےاحتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ اور سم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے۔ور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کے لیے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں