عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ میں ملوث ملزمہ نتاشا کو بری کردیا.متوفی کے اہلخانہ کی جانب سےصلح نامہ سٹی کورٹ میں جمع کرایا گیا جس کی روشنی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا۔واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس میں متاثرین کے اہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا.حلف نامہ میں کہا گیا تھا کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے نتاشا کو معاف کرتے ہیں.واضح رہے کہ کارساز پر ملزمہ نتاشا نےباپ بیٹی کوکچل دیاتھاحادثے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے