ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا مقدمہ آئینی بینچ کو منتقل کرنے کا حکم

بلوچ یکجہتی کونسل کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے پاسپورٹ لئے جانے اور مقدمہ خارج کرنے درخواست پر پراسیکیوٹر اور ایس ایس پی ملیر انویسٹی گیشن عدالت میں پیش ہوئے .پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہے.جبران ناصر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جج ملیر نے 22 اے کی درخواست مسترد کردی ہے.جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ معاملہ بھی آئینی بنیچ میں جائے گا انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایسے ججز کو آئینی بنیچز میں تعینات کیا جائے جو سب کے لیے حیران کن ہو.عدالت نے روسٹر کے مطابق کیس آئینی بنج کو منتقل کرنے کی ہدایت کردی.عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کے خلاف روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی

xr:d:DAF7VD1uNss:15,j:1228773907401404789,t:24013011

اپنا تبصرہ لکھیں