بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے پر شام میں جشن جاری

شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامیوں کا جشن جاری دمشق سمیت کئی شہروں میں شامی سڑکوں پر نکل آئے امریکا اور ترکی سمیت مختلف ملکوں میں شامی تارکین وطن نے بھی آزادی کا نعرے لگائے ۔ دمشق میں بشارالاسدکی ذاتی رہائش گاہ پر شہریوں نے دھاوا بول دیا لاذقیہ میں سابق صدر کے مجسمے کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا.دمشق سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں شامی سڑکوں پر نکل آّئے اورآزادی کے نعرے لگائے.ترکی اور لبنان کی سڑکوں پر شامی پناہ گزینوں نے نئے قومی پرچم کے ساتھ جشن منایا.دوسری جانب دمشق کی جیلوں سے مزید سیکڑوں قیدیوں کو رہا کردیا گیا .جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے لواحقین اور امدادی ٹیمیں دمشق کی بدنام زمانہ سیڈنایا جیل پہنچ گئیں شام میں باغی فورسز نے ستائیس نومبر کو کئی اسٹریٹجک شہروں پر قبضہ کرنے کے بعد تیزی سے داراالحکومت دمشق کو فتح کرلیا جس کے بعد شامی صدر بشارالاسد روس فرار ہونے پر مجبور ہوئے

اپنا تبصرہ لکھیں