چیف جسٹس یحیی آفریدی نے منگل پانچ نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلا لیا.چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے.واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے جبکہ جوڈیشل کمیشن کے دیگر ارکان میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شرکت کریں گے اور اجلاس میں نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین شرکت کریں گےاجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ خاتون ممبر روشن خورشید بھی شریک ہونگی ،
متعلقہ خبریں
”چیف جسٹس نے پانچ نومبر کو سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا“ ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ لکھیں Cancel reply
چیف جسٹس یحیی آفریدی کوئی نئی گیم کھیل رہےہیں،ترمیم سے جو سپریم کورٹ کےساتھ کیا گیا ہے اگر اس کو ختم نہ کیاگیاتو یحیی آفریدی بھی اس کا حصہ تصور ہوں گے
جتنی جلد ممکن ہو اس ترامیم کو ختم کیاجائے