ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی کا یومیہ استعمال نہ صرف مختلف طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ اس سے عمر میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ پرتگال کے ماہرین نے کافی کے استعمال پر کی جانے والی 50 مختلف ممالک میں کی جانے والی تحقیقات کے بعد اس کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کافی کے زیادہ استعمال کو معدے کی خرابی، نیند نہ آنے جیسے دوسرے مسائل سےجوڑا جاتا ہے تاہم تحقیقات سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ کافی کا استعمال موٹاپے سے بچانے میں مددگار ہونے سمیت ذیابیطس سے بھی بچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔جبکہ کافی کا مسلسلہ اور یومیہ استعمال مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، جس سے انسان کی زندگی 18 ماہ تک بڑھ سکتی ہے۔ریسرچ کے مطابق معلوم ہوا کہ کافی کا یومیہ استعمال صحت مند طویل زندگی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی کے یومیہ استعمال سے لوگوں کی زندگی میں 18 ماہ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے کافی بیماریوں اور پیچیدگیوں کو ختم کرنے میں مددگار ہوتی ہے.تاہم کافی کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔