ایک ٹی وی شو میں فلم ساز سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں جاوید شیخ، شاہد اور ان کے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، جس میں ہمیشہ ان کی جیت ہوتی تھی۔سید نور کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ لڑکیاں پھنسانے میں ماہر تھے اور اس مقابلے میں ہمیشہ بازی لے جاتے تھے لیکن جاوید شیخ اور شاہد لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔سید نور کا کہنا تھا کہ وہ انگریزوں کی طرح اس وقت صرف لڑکیوں سے دوستیاں کرتے تھے لیکن انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی کیوں کہ انہیں کسی سے محبت نہیں ہوئی۔سید نور نے بتایا کہ انہیں صائمہ سے محبت ہوئی تو انہوں نے ان سے شادی کرلی. جس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئیں۔سید نور نے بتایا کہ انہیں پہلی بار صائمہ سے فلم گھونگھٹ ے سیٹ پر محبت ہوئی، اس سے پہلے انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا لیکن محبت والے جذبات نہیں تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ صائمہ نے ہی انہیں شادی کی پیش کش کی، البتہ محبت پہلے انہوں نے شروع کی تھی۔سید نور کے مطابق فلم کی شوٹنگ کےلیے جاتے ہوئے ایک ہی گاڑی میں سفر کے دوران جب انہوں نے صائمہ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا، تب اداکارہ نے انہیں کہا کہ اب یہ ہاتھ کبھی چھوٹنا نہیں چاہیے اور پھر دونوں نے شادی کرلی۔