امریکی وفد کو اڈیالہ جیل میں قونصلر رسائی

امریکی سفارت خانے کا 3 رکنی وفد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا جہاں اسے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار 3 امریکی شہریوں تک قونصلر رسائی دی گئی۔وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ وفد نے فارن ایکٹ میں گرفتار 3 امریکی شہریوں سے ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کی۔ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد امریکی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں