عدالت کا بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کرنے کا انتباہ

190 ملین کرپشن کیس میں وکلا صفائی کی عدام حاضری پر عدالت نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر وکلا ءکا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان کے خلاف تفتیش کرنے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسر میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہو سکی.اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 پاؤنڈ نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی تحریک امصاف کے بانی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکوٹر نے مؤقف اپنایا کہ بشری بی بی نہ خود عدالت میں پیش ہوئی، نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں اور حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشری بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں .بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا انہیں شو کاز نوٹس جاری کیا جائے.عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں