قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو اجلاس کے دوران چئیرمن نادرنے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا نادرا سے 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوا جبکہ کئی افسران کو انکوائری کے بعد نکالا بھی گیا .قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس راجہ خرم نوازکی زیر صدارت ہوا ، چیئرمین نادرا نے کمیٹی ممبران کوبریفننگ دی ، آغا رفیع اللہ نے کہاہ 27 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا چوری ہوئے تاہم ملوث افراد کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی ملوث افراد آج بھی محکمے کا اہم حصہ ہیں بلکہ مزید اچھے عہدوں پرتعینات ہیں، چیئرمین نادرا نے بتایاکہ نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا لیک ہوا جس پر گریڈ 19 کے ایک اورپانچ دیگرافسران کونوکری سے نکالا گیا چیئرمین نادرا نے بتایاکہ 61 تحصیلیں میں نادرا کے دفاتر نہیں ہیں زیادہ تحصیلیں کے پی اور بلوچستان سے ہیں ۔