اندرونی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات پر فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے .ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان یہ ڈیڈ لاک بدھ کی شام سے ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں جاری ہے تاہم دونوں جانب سے سخت مؤقف کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہو پائی. بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور وہ صرف مذاکرات میں الجھا کر احتجاج ملتوی کرنا چاہ رہی ہے.عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی ضمانت کے بعد رہائی سے صورتحال تبدیل ہو سکتی تھی تاہم حکومت نے یہ موقع ضائع کردیا .واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کے احکامات دیے.