قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ اسکاٹ لینڈ یارڈ درج کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا، حملے کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی کوبھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی قاضی فائز عیسی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی افسوسناک ہے، مظاہرے تمیز کی حد میں ہونے چاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سے آئی شخصیات کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات قابل مذمت ہیں، ہر موقع پر گڑبڑ کرنے والے یہ ایک درجن افراد پاکستانی عوام کے نمائندہ نہیں۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری،اظہرمشوانی ویگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں