ٹرمپ کی فتح اور امریکہ کو کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت بنانے کے منصوبے نے بٹ کوائن کو تاریخی بلندی پر پہنچا دیا اور بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسی تاریخٰی بلندی پر پہنچ گئے. واضح رہے کہ بٹ کوائن کی قیمت ایک ایسے وقت میں تاریخی بلندی کو چھو رہی ہے جب امریکہ میں رپبلکن کانگریس کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہیں جبکہ وہ سینیٹ میں بھی اکثریت رکھتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کے ساتھ مقابلے میں کرپٹو کے حامی امیدوار کے طور پر دیکھا گیا۔پنی صدارت کے پہلے دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسیوں کو گھوٹالا قرار دیا تھا، لیکن اس کے بعد سے انہوں نے اپنی پوزیشن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہاں تک کہ اس کی حمایت میں اپنا پلیٹ فارم بھی شروع کیا۔واضح رہے کہ صرف رواں سال کے دوران دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی، یعنی بٹ کوائن، کی مالیت میں 80 فیصد سے زیادہ ضافہ ہوا ہے۔صرف بٹ کوائن کی نہیں، دنیا بھر میں دیگر کرپٹو کرنسیوں کی مالیت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان میں ڈوج کوائن بھی شامل ہے جس کی تشہیر کرنے والوں میں ایک نمایاں شخصیت ٹرمپ کے حامی اور ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک ہیں۔ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ وہ صدر بنتے ہی امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسینچ کمیشن کے حالیہ سربراہ گیری جینسلر کو عہدے سے ہٹا دیں گے جنھوں نے 2021 میں تعیناتی کے بعد سے کرپٹو کے شعبے پر کریک ڈاون کیا تھا.