بینک ڈکیتوں میں استعمال ہونے والی گن اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں 24 کھنٹوں میں چار بینک ڈکیتیوں کے بارے میں پولیس کا خٰیال ہے کہ یہ ایک ہی شخص نے کی ہیں جبکہ ان وارداتوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہوا ہے.اسلام آباد پولیس کا جدید سرکاری اسلحہ غیرمجاز شخص کو الاٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔خود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کرنے والا باوردی شخص اسلام آباد پولیس کے روٹ ہیڈکوارٹرز سے ایس ایم جی گن اور جیکٹ لے کرفرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں حالیہ بینک ڈکیتیوں میں یہی گن استعمال ہوئی.تھانہ سیکرٹریٹ میں انچارج سیکیورٹی ڈویژن کی مدعیت میں درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باوردی شخص نے اپنا نام دلاوراور خود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کیا۔نامعلوم شخص نے بیلٹ نمبر 283 ظاہر کی جو صدام نامی اہلکار کا ہے۔نامعلوم شخص نے ایس ایم جی گن نمبر 2183 اور جیکٹ ایشو کروائی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر یہ اسلحہ الاٹ کرایا گیا۔نامعلوم شخص نے دھوکہ دہی سے سرکاری گن کسی غلط مقصد کے لئے جاری کروائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں