ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں. بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے مظاہرین میں کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا اگر فائرنگ ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری تو عائد ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی اور گولیاں چلائی گئیں ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوان ہمیں انصاف دے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے.چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی اور گولیاں چلائی گئیں ۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا یہ جمہوریت کا حصہ ہے کہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں، ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان پر گولیاں چلائی گئیں، دنیا میں کہیں بھی پرامن مظاہرین پر گولیاں نہیں چلیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مظاہرین میں کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، اگر فائرنگ ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری تو عائد ہونی چاہیے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا اس ملک میں پہلے بھی تحقیقاتی کمشن بنے لیکن کچھ نہ ہوا، یہ ایوان آج تک اپنے ارکان اور ان کے بچوں کا تحفظ نہ کر سکا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب 9 مئی کی دھول بٹھائیں اور اس پر کمیشن بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں