ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا. کانگریس اور سینٹ میں بھی برتری

ٹرمپ دو سو ستتر الیکٹورل ووٹ لیکر دوسری بار امریکا کے صدر بن گئے فاکس نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسو ستترالیکٹورل ووٹوں کے مقابلے میں کملاہیرس نے اب تک دوسو چھبیس الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں دوسری جانب امریکی سینیٹ میں بھی ری پبلکن نے میدان مار لیاہے ری پبلکن کو سینیٹ میں اکیاون نشستیں مل چکی ہیں جبکہ ڈیموکریٹ نے اب تک تینتالیس نشستیں حاصل کی ہیں دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں بھی ری پبلکن ایک سو اکیانوے نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ ڈیموکریٹس کی ایک سو ستر نشستیں ہیں امریکا میں صدارتی انتخابات میں پچاس میں سے تینتالیس ریاستوں کے نتائج آگئے پچاس ریاستوں میں سے پچیس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اٹھارہ میں کملا ہیرس کامیاب ہوئیں ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا، ٹیکساس، لوئزیانا، الاباما، مسی سپی، ارکنساس، اوکلاہوما سے کامیاب ہوئے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اوہائیو، انڈیانا، نبراسکا، وائیومنگ میں بھی کامیاب ہوئے ٹرمپ ساؤتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا، میزوری، یوٹا، ٹینیسی، ساؤتھ کیرولائنا، کینٹکی اور ویسٹ ورجینیا میں بھی کامیاب قرار پائے کملا ہیرس نیویارک، الی نوائے، ورمونٹ، میساچوسٹس، کنیٹیکٹ، روڈ آئی لینڈ، نیو جرسی، ڈیلاویئر، میری لینڈ میں کامیاب ہوئیں

اپنا تبصرہ لکھیں