یونان کشتی حادثے میں درجنوں لاپتہ پاکستانیوں کے ہلاکت کا خدشہ

اتوار کو یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی کارگو شپ سے ٹکرانے کے بعدالٹ گئی جس سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے۔یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا.کشتی میں 84 افراد کے سوار ہونےکا معلوم ہوا ہے .یونان میں پاکستانی سفیر عامرآفتاب قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا سے غیرقانونی طریقے سے جانے والی 5 کشتیوں پر پاکستانی سوار تھے، جس کشتی میں پاکستانی سوارتھے اس کے اندرپہلے شگاف پڑااورپھرڈوب گئی کشتی پر80 سے زائد پاکستانی سوار تھے۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں. جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یونان کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی.متاثرین نے انکشاف کیا کہ جس کشتی پر سوار تھے اس کا نہ انجن ٹھیک تھا، نہ واکی ٹاکی اور نہ ہی ڈرائیور ٹھیک تھا حادثے کے بعد کارگو شپ نے ہمیں بچایا، ہمارے کپڑے، موبائل اور جوتے سب وہاں رہ گئے.اب ہمارے پاس کپڑے ہیں اور نہ ہی جوتے۔پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے کہا ہے کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں جب کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں