ڈارک چاکلیٹ کھانے ذیابیطس سے بچنا ممکن ہے.طبی تحقیق

نئی طبی تحقیق کے مطابق ہر ہفتے 5 بار ڈارک چاکلیٹ کے کچھ ٹکڑے کھانے سے اس دائمی مرض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے مگر ملک چاکلیٹ سے گریز کرنا ضروری ہے۔تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق چاکلیٹ کے استعمال اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی۔محققین نے دریافت کیا کہ ہر ہفتے 28.3 گرام ڈارک چاکلیٹ کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 10 سے 21 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔مگر ڈارک کی بجائے ملک چاکلیٹ کو ترجیح دینے سے طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ذیابیطس ایسا دائمی مرض ہے جس کے شکار افراد کا لبلبلہ مناسب مقدار میں انسولین تیار نہیں کرپاتا۔یابیطس کو کنٹرول نہ کیا جائے تو بلڈ شوگر کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص اعصاب اور خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں