اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ ٹیم کیلئے لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی .ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے.ان کے خلاف مقدمہ کارسرکار میں مداخلت اوردیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے.واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ ٹیم کیلئے زیروپوائنٹ کے مقام پر لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی تھی جس پر ایمان مزاری کے شوہر اور پولیس اہلکاروں کےدرمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایمان مزاری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر گالیاں بھی دی گئی تھیں۔بعدازاں دونوں میاں بیوی وہاں لگے ہوئے بیرئیرز خود ہٹاکر چلے گئے تھے۔ایمان مزاری اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایمان مزاری کو تھانہ وومین منتقل کردیا ہے۔