اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل بینک کی پنجاب میں حافظ آباد برانچ کو 20 لاکھ روپے مالیت کے 500 روپے والے جعلی کرنسی نوٹ پائے جانے پرسیل کر دیا .اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک پر اس سنگین کوتاہی کیلئے بیس کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی نجی بینک کے ذریعے نیشنل بینک کی برانچ میں جمع کرائی گئی، جس سے بینکنگ کی نگرانی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ جعلی کرنسی کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقات جاری ہیں۔ کیس میں متعدد اداروں کی شمولیت کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔