برطانیہ میں دس سال کی بچی سارہ شریف قتل کیس میں برطانوی عدالت نے فیصلہ سنادیا ۔ سارہ کے باپ اور سوتیلی ماں کو عمرقید کی سزا سنادی گئی۔ برطانوی عدالت نے چچا فیصل ملک کو سولہ سال کے لیے جیل بھیج دیا ۔ سارہ کی لاش دس اگست دوہزار تئیس کو برطانیہ کے رہائشی علاقے ووکنگ میں ان کے گھر سے ملی تھی ۔جج نے ریمارکس دیے کہ عرفان شریف کو کم سے کم 40 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔ بینش بتول کو کم سے کم 33 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔سارہ کے چچا اور عرفان شریف کے بھائی فیصل ملک کو اس کیس میں قتل کے الزام میں تو نہیں تاہم ایک بچے کی موت کا سبب بننے یا ایسا ہونے دینے پر مجرم قرار دیا گیا اور انھیں اس کے لیے 16 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ سارہ شریف کی زخموں سے چُور لاش گذشتہ سال 10 اگست کو برطانیہ میں ووکنگ کے علاقے میں ایک گھر سے ملی تھی۔ استغاثہ کے مطابق سارہ پر ’شدید اور مسلسل تشدد‘ کیا گیا تھا۔ بچی کے قتل کے بعد قاتل باپ اور سوتیلی ماں پاکستان آگئے تھے.