فلسطینی صدرکاٹرمپ سےپہلاباضابطہ رابطہ

فلسطینی صدر محمود عباس نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلا باضابطہ رابطہ کرلیا. فلسطینی صدر نے ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، محمودعباس نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر کام کر نے کیلئے تیار ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کام کروں گا،رپورٹس کے مطابق یہ دوہزار سترہ کے بعد امریکا اور فلسطین کا پہلا رابطہ ہے جہاں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں تنازعہ ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں